نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنے میں کامیاب،عمارہ بٹ

نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنے میں کامیاب،عمارہ بٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عمارہ بٹ نے کہا ہے کہ نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں میں سے نکالنے میں کامیاب ہو ا ہے‘پروڈیوسر اور ہدایتکاروں کو حقیقی معنوں میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ عمارہ بٹ نے کہا کہ فی الحال میری توجہ ٹی وی اورماڈلنگ کی طرف ہے تین چار فلموں کی آفرز ہوئی ہیں لیکن میں معیاری کام کرنے کو ترجیحی دیتی ہوں آج کل میں برانڈ شوٹ میں مصروف ہوں مستقبل میں بھی ٹی وی اور ماڈلنگ کو ہی ترجیحی دوں گی۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے دنیا بھر میں پاکستانی فنکار اپنے فن کی بدولت الگ پہچان رکھتے ہیں۔ڈرامہ سیریل ”حور پری“میں کیرئیر کا ایک یادگار کردار ادا کیا تھا۔

مزید : کلچر