بدر محمود کی نئی ڈرامہ سیریل میں رمشا خان مرکزی کردارکیلئے کاسٹ

بدر محمود کی نئی ڈرامہ سیریل میں رمشا خان مرکزی کردارکیلئے کاسٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ سیریل (کیسا ہے نصیباں) اور (شاہ رخ کی سالیاں) جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ رمشا خان، چیخ اور بلا جیسے مقبول ترین ڈراموں کے ہدایات کار بدر محمود کی نئی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔ رمشا خان ڈرامے میں مرکزی خاتون "حمنہ"کا کردار نبھائیں گی، جس کی زندگی میں ایک ایسی غیر متوقع صورتحال پیدا ہوجاتی ہے، جس سے اس کے قریب کا ہرشخص متاثر ہوجاتا ہے،ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فیروز خان، حانیہ عامر، گوہر رشید اور شبیر جان شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی چھپن چھپائی جیسی سپرہٹ فلم اور ایسی ہے تنہائی جیسے مقبول ترین ڈرامہ کے مصنف محسن علی نے تحریر کی ہے، جبکہ ڈرامہ بگ بینگ کی پیش کش ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رمشان خان کا کہنا تھا کہ بدر محمود کے ساتھ کام کرنا میرے کیریئر کی خواہش تھی، اپنے کیریئر کے ابتدامیں ہی ایسا موقع ملنا میرے لیے اعزاز ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ نہ صرف مداحوں نے بلکہ انڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور پذیرائی کے ساتھ میری صلاحیتوں پر بھی اعتماد کیا ہے،۔

انھوں نے کہا کہ وہ جب بھی کیمرے کی سامنے آتی ہیں تو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گی۔ ڈرامہ رواں سال کے آخری حصے میں نشر کیا جائے گا۔

مزید : کلچر