ایم ایم عالم روڈ پرلاؤنج کا افتتاح،شوبز ستاروں کی پرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر) ایم ایم عالم روڈ پر لاؤنج کا افتتاح،شوبز ستاروں کی آمد اور پرفارمنس،تفصیلات کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر خدیجہ اور خالد کے نئے برانڈ سٹور کے لاؤنج کا افتتاح کیا گیا جس میں شوبز اور صحافت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں ایک ریمپ واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ماڈلز لائبہ سیال،بیاخان،فلک بٹ،چاندنی،عائشہ علی،آمنہ رائے،ماہ نور،نورچوہدری اورذلفا ایمانویل نے کے لاؤنج کے تیار کردہ ملبوسات اور جیولری زیب تن کی ہوئی تھی اس ریمپ واک کو تقریب میں شریک شرکاء نے بے حد سراہا۔ان ماڈلز کو سنوارنے میں معروف بیٹیشنز زیب النسا ء،مریم بٹ اور ثناء کا اہم کردار تھا۔اس تقریب میں گلوکار ناصر بیراج،بندیا اور عمران نیازی نے اپنے مشہور گانے سناکر سماں باندھے رکھا۔معروف ٹک ٹاک سٹار ڈولی اور اداکارہ علیبہ خاں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے لاؤنج کی سی ای اومس خدیجہ نے بتایا کہ آج جو لاؤنج کی اوپپنگ کی گئی ہے یہ ایک بلاک بسٹر تقریب ہے جس میں ہم نے اپنے صارفین کو فیشن برانڈز سے متعلق مختلف ٹرینڈز پیش کیئے گئے ہیں جو ایک فیشن شوکے زریعے دکھائے گئے اس کے ساتھ ساتھ آج تقریب کے شرکاء کی تفریح طبع کے لیئے میوزیکل نائٹ اور پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا جس کو شرکاء نے بہت سراہا۔مس خدیجہ اور خالد نے بتایا کہ ہم اپنے صارفین کے لئے Khajkk Lounge کے برانڈڈریسزاور جیولری تیار کررہے ہیں جو موسم اور ایونٹ کی مناسبت سے تیار کیئے جارہے ہیں انشاء اللہ یہ تمام تر سہولیات انہیں ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔تقریب کے اختتام پرمس خدیجہ،خالد،راحت اورآصف جاوید نے تقریب میں دلچسپی دکھانے اور شرکت کرنے پر تمام شرکاء،ماڈلز،اداکاروں،گلوکاروں اور میڈیا پرسنز کا شکریہ اداکیا۔
اس موقع پر تمام شرکاء کو Khajkk Lounge کی طرف سے تحائف بھی دئیے گئے۔