انگلینڈ کیخلاف سیریز، قومی وویمن کرکٹ ٹیم ملائیشیا ء روانہ 

انگلینڈ کیخلاف سیریز، قومی وویمن کرکٹ ٹیم ملائیشیا ء روانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے ملائیشیاء روانہ ہو گئی۔ 3 میچز پر مشتمل آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے لئے بسمعہ معروف کی قیادت میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ،فاطمہ ثنا،جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم،سدرہ امین اور سدرہ نواز پر مشتمل ہے۔سیریز 9 سے 20 دسمبر تک شیڈول ہے۔