ویمنز بگ بیش لیگ، میلبورن رینیگیڈز نے میلبورن سٹارز کو شکست دیدی
میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک)) ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے میلبورن سٹارز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، گزشتہ روز میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، لیزل لی نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جواب میں میلبورن رینیگیڈز نے ہدف 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان جیس دوفین نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے شامل تھے، انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔