ہم بھارت میں جا کر کھیل سکتے ہیں تو انہیں کیا مسئلہ ہے: اعصام الحق

  ہم بھارت میں جا کر کھیل سکتے ہیں تو انہیں کیا مسئلہ ہے: اعصام الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ 2017ء کے بعد سے لیکر اب تک پاکستان پر امن ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ بھارت جا کر سخت سکیورٹی میں کھیل سکتے تو بھارتیوں کو پاکستان میں کھیلنے سے کیا مسئلہ ہے۔پاکستانی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز، پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت کیساتھ مل کر دہشتگردوں کا قلعہ قمع کیا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ڈیوس کپ سمیت متعدد عالمی ایونٹ ہوئے ہیں، بھارتی ٹینس ٹیم بھی یہاں کھیلنے ا? چکی ہے، پاکستان کی طرف سے کرتار پور راہداری بھی تمام بھارتیوں سے بھرا ہوا ہے۔ لوگ جو ہیں وہ بہت ہی امن کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔اعصام الحق کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو اگر سکیورٹی دے رہے ہیں، اور سکھ زائرین پر امن انداز میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں تو بھارتی سرکار کو کیا اعتراض ہے۔ ان کے اعتراضات کے بعد سمجھ نہیں آتی کہ مودی سرکار کیا چاہتی ہے۔پاکستانی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے حالات کچھ اور تھے، اب پاکستان محفوظ اور مکمل پرامن ہے، بھارت جا کر سخت سکیورٹی میں کھیل سکتے تو بھارتیوں کو کیا مسئلہ ہے۔ حال ہی میں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے کامیاب دورہ پاکستان کیا۔ سمجھ نہیں آتا بھارتی چاہتے کیا ہیں۔یاد رہے کہ ٹینس کے مایہ نازکھلاڑی اعصام الحق قریشی نے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی واپس لئے جانے کے فیصلے پراحتجاجاً بھارت کے خلاف آئندہ ڈیوس کپ میں شرکت نہ کرنے کااعلان کیاہے۔آئی ٹی ایف نے بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سکیورٹی معاملات کی بنائپر بھارت کے خلاف ڈیوس کپ پاکستان کی بجائے غیرجانبدارمقام پرمنتقل کر دیا ہے۔