قومی ٹیم انتظامیہ کا ”ناکام بیٹسمین“حارث سہیل کیساتھ خراب رویہ

    قومی ٹیم انتظامیہ کا ”ناکام بیٹسمین“حارث سہیل کیساتھ خراب رویہ

  



کراچی(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل ناکام بیٹنگ کے باعث نہ صرف ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے بلکہ انہیں ٹیم انتظامیہ کی جانب سے خراب رویہ کا بھی سامنا کرنا پڑا جب انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ پاکستان واپس چلے جائیں۔ سابق قومی کپتان راشد لطیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ ٹیم انتظامیہ کے اہم افراد نے حارث سہیل سے کہا کہ وہ اپنا بیگ پیک کر کے واپسی کیلئے تیار ہو جائیں کیونکہ ان کی کارکردگی بہتر نہیں ہے۔ راشد لطیف کے مطابق ٹیم انتظامیہ میں موجود منصور رانا اور شاہد اسلم نے دیگر اراکین کو اس اقدام سے روکا جس پر معاملہ ختم ہوا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ حارث سہیل کو غلط نمبر پر کھلانے کی غلطی پر پردہ ڈال رہی ہے جو اپنے نمبر پر کامیاب ہو سکتے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی