سٹیون سمتھ کا ٹیسٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ

  سٹیون سمتھ کا ٹیسٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ

  



ایڈیلیڈ (اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔ 30 سالہ سمتھ نے 70 میچز کی 126 اننگز میں 7 ہزار رنز مکمل کئے، اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز ویلی ہیمنڈ کے پاس ہے، انہوں نے 80 ٹیسٹ کی131 اننگز میں 7 ہزار رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی