کرپشن کیس میں زیر تفتیش بھارتی باؤلر نے منفرد کارنامہ سر انجام دیدیا

  کرپشن کیس میں زیر تفتیش بھارتی باؤلر نے منفرد کارنامہ سر انجام دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سورت(مانیٹرنگ ڈیسک) کرناٹکا کے ابھیمنیو مٹھن مشتاق علی ٹرافی کے دوران ٹی ٹونٹی میچ کے ایک اوور میں پانچ وکٹیں حاصل کر نے والے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی با?لر بن گئے۔30سالہ ابھیمنیو مٹھن نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ کے موقع پر وجے ہزارے ٹرافی میں کرنا ٹکا کی جانب سے تامل ناڈو کے خلاف کیریئر کی پہلی ہیٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ لسٹ اے کرکٹ میں پہلی مرتبہ5وکٹیں بھی اپنے نام کی تھیں اور جمعے کے روز انہوں نے کرناٹکا کی جانب سے مشتاق علی ٹرافی کے سیمی فائنل میں ہریانہ کی ٹیم کے خلاف ایک اوور میں ہیٹرک سمیت39رنز کے عوض 5کھلاڑی آ?ٹ کرنے کا کارنامہ سر انجام دینے والے دوسرا ٹونٹی ٹونٹی با?لر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا،ان سے قبل بنگلہ دیش کے الامین حسین نے دسمبر2013ء میں وکٹری ڈے ٹی ٹونٹی کپ کے موقع پر بی سی بی الیون کی جانب سے ابھانانی کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا،ابھیمنیو مٹھن نے اوور کی پہلی گیند پر ففٹی مکمل کرنے والے ہیمانشو رانا کو میانک اگر وال کے ہاتھو ں ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ آ?ٹ کروایا،راہول تیواتیا اگلی گیند پر ڈیپ لانگ آن پر جکڑے گئے،مٹھن نے اپنی ہیٹرک کے لیے سلو بال کی جسے سمیت کمار سمجھ نہ سکے اور سکوائر لیگ پر سکوپ شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ د ے بیٹھے،امیت مشر ا اگلی گیند پر کور پر کھڑے فیلڈر کو کیچ دیکر پوویلین لوٹے اور جیانت یادو آخری بال پر وکٹ کیپر لوکیش راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔