جیک کیلس نے جنوبی افریقہ میں ختم ہوتی گینڈے کی نسل کو محفوظ رکھنے کے مہم کیلئے آدھی داڑھی اور مونچھیں چھوڑ دیں

جیک کیلس نے جنوبی افریقہ میں ختم ہوتی گینڈے کی نسل کو محفوظ رکھنے کے مہم ...

  



کیپ ٹاؤن(آئی این پی)جنوبی افریقہ کے سابق سٹار آل راؤنڈر جیکس کیلس نے آدھی داڑھی اور آدھی مونچھ چھوڑ کر سب کو حیران کر دیا۔44سالہ جیک کیلس کی جانب سے جیسے ہی آدھی داڑھی اور آدھی مونچھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی تو مداحوں نے جہاں حیرانی کا اظہار کیا وہیں ان کے ذہنوں میں یہ سوال بھی اٹھے کہ آخر جیکس کیلس نے ایسا کیوں کیا؟،کیلس نے مداحوں کے تجسس کو ختم کرنے کے لیے ٹوئٹر کے کیپشن میں لکھا کہ”آئندہ کچھ روز بہت دلچسپ ہوں گے، اور یہ سب گینڈے کی نسل کے تحفظ اور گالف کی بہتری کے لیے ہو گا“۔خیال رہے کہ جیک کیلس نے جنوبی افریقا میں تیزی سے ختم ہوتی گینڈے کی نسل کو محفوظ رکھنے کے لیے ’سیو دی رہینو‘ مہم شروع کر رکھی ہے اور اس کے لیے نہ صرف اپنی آدھی داڑھی اور آدھی مونچھ منڈوائی بلکہ سینے کے آدھے بال بھی صاف کروائے جس کا مقصد عوام میں آگہی کے ساتھ اس مہم کے لیے فنڈ بھی اکٹھا کرنا ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے1995ء سے2014ء کے دوران 166 ٹیسٹ، 328 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی کھیلنے والے جیک کیلس سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بعد ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 45 سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی