ابراہیمووچ کے مجسمے کی توڑ پھوڑ
سٹاک ہوم (یواین پی) سویڈش فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ کے مالمو سٹیڈیم میں ایک ماہ قبل نصب ہونے والے برانز کے مجسمے کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس ترجمان جمی مورین کے مطابق مجسمے پر متعدد افراد نے توڑ پھوڑ کی اور اس پر سپرے پینٹ بھی کیا گیا۔