مارنس لابوشین کی مسلسل دوسری سنچری

مارنس لابوشین کی مسلسل دوسری سنچری

  



ایڈیلیڈ  (اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لابوشین نے مسلسل دوسری سنچری داغ دی، لابوشین نے پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 162 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 22 چوکے شامل تھے، یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری ہے، واضح رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 185 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی