بی آئی ایس ای لاہور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ اٹیکرز الیون نے جیت لیا

  بی آئی ایس ای لاہور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ اٹیکرز الیون نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے ملازمین کاٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ اٹیکرز الیون نے جیت لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 27نومبر بروز بدھ باغ جناح گراؤنڈ میں کھیلاگیا۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام ہونے والے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں اٹیکر ز الیون نے رانا الیون کو 9وکٹوں سے شکست دیدی۔ رانا الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 59رنز بنائے۔ اٹیکرز الیون نے مقررہ ہدف 3.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ محمد وسیم 45رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی چیئرمین لاہور بورڈجناب پروفیسر چوہدری اسماعیل اورسیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اٹیکر زالیون کے کپتانی کے فرائض زبیر مقصود، وائس کپتان محمد وسیم اور کوچ سردار احمد ڈوگرنے انجام دیے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سرورمہناس، شہزاد حسین، عبدالرحمان، عمرفاروق،حبیب الرحمان، آصف پہلوان، عمیر ریاض،سہیل ابرار،نویداسلم اور رانا عرفان ہیں۔