قومی کرکٹرحسن علی اہلیہ کولیکرگوجرانوالہ، پہنچ گئے

  قومی کرکٹرحسن علی اہلیہ کولیکرگوجرانوالہ، پہنچ گئے

  



گوجرانوالہ(آئی این پی) قومی کرکٹرحسن علی کی اہلیہ سامعیہ آرزو خان پاکستان پہنچ گئیں، وہ دبئی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے سیالکوٹ پہنچیں۔کرکٹرحسن علی اہلیہ کو لیکر آبائی گھر لدھے والا وڑائچ پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سامعیہ آرزوخان نے اہل خانہ کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔حسن علی کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بہو کے لیے بریانی اور مٹن قورمہ تیار کیا تھا۔واضح رہے کہ کرکٹرحسن علی کانکاح 20 اگست کودبئی میں بھارتی شہری سامعیہ خان سے ہوا تھا۔شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون سٹار ہوٹل میں ہوئی تھی،دلہن اور دولہا کی ڈریسنگ میں بھارتی ثقافت نمایاں تھی۔ اس موقع پر 40 سے 50 مہمان مدعو تھے، جس میں ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان اور حسن علی کے اہل خانہ خاص طور پر دبئی پہنچے تھے۔حسن علی کا کہنا ہے کہ نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہا ہوں، کسی بھی مسلمان کی زندگی میں یہ بہت بڑا دن ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جن لوگوں نے مبارکباد دی، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔حسن علی نے کہا کہ ولیمہ کی ایک تقریب پاکستان میں ہوگی، جس میں دلہن بھی شریک ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی