بلوچستان انٹرنیشنل سکوائش لیگ،وزیراعلیٰ کی1 کروڑ کی گرانٹ

  بلوچستان انٹرنیشنل سکوائش لیگ،وزیراعلیٰ کی1 کروڑ کی گرانٹ

  



کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان انٹرنیشنل اسکوائش لیگ کیلئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے 1 کروڑ روپے کا گرانٹ ان ایڈ کی مد میں کمیٹی کے منتظمین کو جاری کردیا ہے محکمہ سپورٹس بلوچستان کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر پچاس پچاس لاکھ کے دو مختلف ریلیز آرڈرز کے ذریعے ایک کروڑ روپے اسکواش منتظمین کو جاری کردیا گیا ہے واضح رہے کہ وزیراعلی بلوچستان نے افتتاحی تقریب میں اعلان کیا تھا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے 60 ارب روپے کی لاگت سے ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس صوبائی حکومت خرچ کررہی ہے و دیگر کھیلوں کے آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کو بھی بھرپور معاونت و تعاون فراہم کریگی۔وزیراعلی بلوچستان نے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے بلوچستان میں اسکواش جیسے غیر معروف کھیل کے لئے ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کر دی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی