آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چمپئن شپ کے مقابلے 15 دسمبر سے شروع ہونگے

  آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چمپئن شپ کے مقابلے 15 دسمبر سے شروع ہونگے

  



اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چمپئن شپ کے مقابلے 15 دسمبر سے حیدر آباد میں شروع ہوں گے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدر آباد کی سپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چمپئن شپ میں بوائز اور گر لز کے الگ الگ مقابلے منعقد ہونگے، بوائز کے مقابلے 15 دسمبر سے شروع ہو نگے جبکہ گرلز کے مقابلے 19 دسمبر سے شروع ہو نگے۔ بوائز مقابلوں کیلئے منیجرز میٹنگ 14 دسمبر کو جبکہ گرلز کے مقابلوں منیجرز کا اجلاس 18 دسمبر کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے حوالے دعوت نامے تمام بورڈز کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے بورڈز اپنی انٹری یکم دسمبر تک کرواسکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی