ضلعی اتھلیٹکس چیمیئن شپ آج سے کرٹس گراؤنڈ کھلابٹ میں شروع ہو گی

  ضلعی اتھلیٹکس چیمیئن شپ آج سے کرٹس گراؤنڈ کھلابٹ میں شروع ہو گی

  



ہری پور(آئی این پی)ضلعی اتھلیٹکس چیمیئن شپ یکم دسمبر سے کرٹس گراؤنڈ کھلابٹ میں شروع ہو گی۔ چیمپیئن شپ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ہری پور کے زیر اہتمام ضلعی اتھلیٹکس چمپیئن شپ یکم دسمبر کو صبح 9 بجے شام 4 بجے تک کمیٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔چیمیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری حسنین امین نے صحافیوں کو بتایا کہ چمپیئن شپ میں اتھلیٹکس کے 13 ایونٹ شامل ہیں جن میں 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر، 800 میٹر اور 1500 میٹر ریس، لانگ جمپ، ٹرپل جمپ، ہائی جمپ، ڈسکس تھرو، جیولن تھرو اور شاٹ پٹ شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ میں ضلع بھر سے اتھلیٹس شرکت کریں گے اور جیتنے والے اتھلیٹس کو کیش انعام، سرٹیفکیٹ، گولڈ میڈل، سلور میڈل اور براؤنز میڈل دیئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی