منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، مزید 33گرفتار، 2لاکھ روپے جرمانہ 

منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، مزید 33گرفتار، 2لاکھ روپے جرمانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ442 مقامات کو چیک کیا گیا دوران چیکنگ105 خلاف ورزیاں پائی گئیں 02 لاکھ 02 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ32 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور33 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور 11 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔علاو ہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل رائیونڈ کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔رپورٹ اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے جاری کی۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ140 مقامات کو چیک کیا گیا دوران چیکنگ  33 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور 02 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور 02 افراد کو موقع پر گرفتار کروایا گیا ہے۔دوسری طرف اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا میں پیاز اور آلو کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی، اے سی سٹی تبریز مری نے علامہ اقبال ٹاؤن سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی ہمراہ تھے۔اے سی سٹی تبریز مری نے 01 شخص کو اوورچارجنگ پر گرفتار بھی کروایا۔افسران نے منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا اورپھلوں اور سبزیوں کے ریٹس اورکسان پلیٹ فارم کو چیک کیا۔افسران نے خریداری پر آئے ہوئے شہریوں سے بات چیت بھی کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے چھاپے جاری رہیں گے۔