حکمران خواب غفلت سے نکل کر حقیقت کا جائزہ لیں،ثروت اعجاز

      حکمران خواب غفلت سے نکل کر حقیقت کا جائزہ لیں،ثروت اعجاز

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران خوب غفلت سے نکل کر دعووؤں کی بجائے حقیقی طور  حالات کا جائزہ لیں،غریب خودکشی کررہا ہے مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے،آئینی طور پر واضع کیا جائے غریب سے کن کن چیزوں پر ٹیکس لیا جائیگا،کیا،کیاغریب غربت سے نیچے کی زندگی گذارنے پر بھی ٹیکس دیگا،بھوک افلاس اور بے روزگاری سے مجبور ہوکر خودکشی کرنیوالوں کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے،غریب کو آئینی حقوق مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جو دور تک نظر نہیں آرہی ہے،لاہور رکشہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشتگرد کسی بھی قسم کی معافی کے لائق نہیں ہیں ان سے انہیں کی زبان میں نمٹنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا

ثروت قادری

مزید : میٹروپولیٹن 2