طلبہ حقوق کی آڑ میں اسلام مخالف رسموں کو ہوا دی جارہی ہے،اشرف جلالی

      طلبہ حقوق کی آڑ میں اسلام مخالف رسموں کو ہوا دی جارہی ہے،اشرف جلالی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ طلبہ یونینز کی بحالی اور طلبہ حقوق کی آڑ میں اسلام مخالف راہ و رسم کو ہوا دی جارہی ہے۔دنیا میں کونسا ایسا مظلوم طبقہ ہے جو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے اپنی مظلومیت کا اعلان کرے۔شرعی حدود کو پامال کرنے والے یہ آوارہ لوگ طلبا کے نام ایک بد نما داغ ہے۔پاکستان کی شاہراؤں پر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے یہ بھنگڑے ملک کو کسی تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،طلبا حقوق کے نام پر بے حیائی پھیلانے والوں نے مظلوم کشمیریوں سے ان کا نعرہ تک چھین لیا ہے۔

نظام تعلیم کو جدید تقاضوں سے ضرور ہم آہنگ کیا جائے مگر مادر پدر آزادی تعلیم میں آوارہ گردی ہے وہ آزادی جس میں اپنے خالق و مالک کے احکام کی نافرمانی کی جائے وہ آزادی نہیں بربادی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 2