موجودہ حکومت عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے،عزیز الرحمن چن

موجودہ حکومت عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے آئے روز عوام پر بجلی، گیس اور پٹرول بم گرانا حکومت نے وطیرہ بنا لیا ہے تحریک انصاف کی حکومت پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے چھوٹے معاملات کو اس قدر الجھا دیتی ہے کہ ملک و قوم کو بین الاقوامی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوئی ڈائریکشن نظر نہیں آ رہی تحریک انصاف باتوں سے زمین آسمان ایک کرنا چاہتی ہے حکومت کی اندرونی اور بیرونی محاز پر ناکامی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں
چن