مفتی کفایت پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے،ڈاکٹر سعید عنایت

مفتی کفایت پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے،ڈاکٹر سعید عنایت

  



لاہور (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا عبدالوحید مکی، مولانا اسد محمود مکی،مفتی شاہد محمود مکی، مولاناعبدالصمد مکی، پیرمحمد شکیل اختر، مولانا قاری احمد علی ندیم، مفتی اختر حسین اور مولانا جمال الدین نے جمعت علماء اسلام (ف) کے راہنماء مولانا مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہونے کے واقعہ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دے دریں اثناء انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی قائدین نے نٹرنیشنل ختم نبوت کویت کے صدر عبدالخالق بھٹی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت میں گزری، ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

سعید عنایت

مزید : میٹروپولیٹن 2