عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی بنیادی علامت ہے،اسماعیل شجاع آبادی

عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی بنیادی علامت ہے،اسماعیل شجاع آبادی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان، مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا حافظ مجیب الرحمن نے اقرأ روضۃ الاطفال پاکستان منٹ میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عقیدہ ئ ختم نبوت وحدت امت کی بنیادی علامت ہے،قوم جب بھی اکٹھی ہوئی تحفظ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت پر اکٹھی ہوئی ہمارے اکابرین نے اس کے لیے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور جھوٹی نبوت کو نہیں پنپنے دیا۔ سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے۔ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تھا، اپنے اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ مولانا شجاع آبادی نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے۔ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں۔

اسماعیل شجاع آبادی

مزید : میٹروپولیٹن 2