سیدنا غوث الاعظمؒ کی اشاعت اسلام کیلئے اہم خدمات ہیں،مسعود صدیقی

سیدنا غوث الاعظمؒ کی اشاعت اسلام کیلئے اہم خدمات ہیں،مسعود صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)سلسلہ عالیہ قادریہ کے بانی محبوب سبحانی حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ المعروف حضرت سیدنا غوث الاعظم ؒنے اشاعت اسلام،دین حق کی سربلندی اور اصلاح معاشرہ میں اہم کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صوفی مسعوداحمد صدیقی نے مرکزی سیکرٹریٹ پر حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی یاد میں منعقدہ روحانی و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپ ؒ کی ساری زندگی اطاعت الٰہی اور عشق رسول ؐ سے مزین رہی ہے اور آپ ؒ کی روحانی اور اصلاحی خدمات کے اثرات آج دنیا میں نظر آتے ہیں آپ ؒ کی حیات مبارکہ اہل محبت اور اہل طریقت کیلئے مشعل راہ کی مانند ہے آپ ؒ ولایت و معرفت کے مینارہ نور کی حیثیت سے کائنات ارضی پر جلوہ گر ہوئے اور اسلام کی روحانی زندگی کو مشرق و مغرب کی پنہائیوں میں نافذکیا دنیا ئے اسلام کی روحانی بارگاہیں آپ ؒ ہی کی نگاہ کرم سے منور و روشن ہیں اور ولایت کے تمام سلاسل آپ ؒ سے آج بھی فیض یاب ہورہے ہیں آپ ؒ نے بڑی صاف گوئی اور جرات و بہادری سے امربالمعروف ونہی عن المنکر کا عظیم فریضہ سرانجام دیا