کالج آفزیشنز اینڈ سرجنز کا 53واں کونووکیشن، 556ڈاکٹرز میں فیلو شپ ڈگریاں تقسیم 

کالج آفزیشنز اینڈ سرجنز کا 53واں کونووکیشن، 556ڈاکٹرز میں فیلو شپ ڈگریاں ...

  



لاہور(سٹی رپورٹر)کالج آف فزیشنز اینڈسرجنز پاکستان کا 53واں کانوکیشن ایوانِ اقبال میں ہوا۔ خطبہ ِ استقبالیہ میں صدر کالج آف فزیشنز اینڈسرجنز پاکستان پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے کالج کی ملکی اور بین الاقوامی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ادارہ ملکی تشخص کی پہچان بن چکاہے۔ انہوں نے مہمان ِ خصوصی پروفیسر خواجہ صادق حسین سابقہ صدر سی پی ایس پی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شعبہ طب میں اسلامک میڈیسن کو متعارف کروایا اور طب کے شعبہ میں ان کی ولولہ انگیزمحنت اور کارہائے نمایا ں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے24 ہزارسے زائد فیلوز 74  سپیشلٹیز  ملک بھر میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور تقریباً23ہزار زیرِ تربیت ڈاکٹرز مستقبل میں شعبہ طب کے خلا کو پُر کریں گے کالج آف فزیشنز اینڈسرجنز پاکستان آئرلینڈ اورUKمیں مخصوص مدت کے لیے ڈاکٹرز کو گزشتہ پانچ سال سے ٹریننگ کے لیے بھیج رہے ہیں تاکہ وہ واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ کانووکیشن میں 556ڈاکٹرز کو فیلوشپ ڈگریاں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز کو گولڈ میڈیلزسے نوازا گیا۔ اس موقع سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے حلف لیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کی زندگیاں حلف کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت میں گزریں گی۔مہمانِ خصوصی پروفیسر خواجہ صادق حسین نے موجودہ صدر کالج آف فزیشنز اینڈسرجنز پاکستان پروفیسر ظفر اللہ چوہدری اور کونسل ممبران کی شاندار خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا مہمانِ خصوصی نے نئے بننے والے سپیشلسٹ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی آپ کے پیچھے اور مستقبل آپ کے سامنے ہے اور اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آنے والے تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور ملک و قوم کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں،انہوں نے نئے بننے والے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو سورہ ِ مائدہ کا حوالہ دیتے ہوئے نصیحت کی کہ جو حلف آپ اُٹھاتے ہیں اس کا پورا کرنا آپ پر لازم ہے۔مہمانِ خصوصی پروفیسر خواجہ صادق حسین نے پروفیشنل ایتھکس پر زور دیتے ہوئے تمام فیلوز کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلایا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ کالج آف فزیشنز اینڈسرجنز پاکستان کی خدمات ملک و قوم کے لیے مثالی ہیں اور دنیا بھر میں یہ ادارہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر چاروں صوبوں کے نمائندگان کونسلرز پروفیسر خالد مسعود گوندل سینئر نائب صدر، پروفیسر سید خالد احمد اشرفی نائب صدر، پروفیسر محمد شعیب شفیع، پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر محمد اصغر بٹ، پروفیسر محمد طیب، پروفیسر وقار اسلم جان، پروفیسر غلام مجتبی، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر شاہد پرویز، پروفیسر جہانگیر خان،پروفیسر محمد مسرور، پروفیسر امبرین افضل،  ڈاکٹر عباس میمن،  پروفیسر عائشہ صدیقہ اور افواج پاکستان کے نمائندگان پروفیسر میجر جنرل مظہر اسحاق، پروفیسر میجر جنرل شہلا ایم بقائی اور پروفیسر میجر جنرل فرخ سعید اور شعبہ طب کے اداروں کے سربراہان اور فکلیٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانووکیشن

مزید : میٹروپولیٹن 2