الرحمن گارڈن میں سالانہ محفل میلاد،پانچ عمرے کے ٹکٹ تقسیم

        الرحمن گارڈن میں سالانہ محفل میلاد،پانچ عمرے کے ٹکٹ تقسیم

  



لاہور(پ ر)الرحمن ڈویلپرز نے الرحمن گارڈن فیز 2، مین شرقپور روڈ کے مقام پر سالانہ محفل میلادمصطفیؐ 2019کا اہتمام کیا،مہمانِ خصوصی وزیر اوقاف صاحبزادہ پیر سید سعید الحسن شاہ تھے، نقابت کے فرائض الحاج قاری محمد یونس قادری نے انجام دئیے، محفل میں موجود پروفیسر عبدالرؤف روفی سمیت ملک کے دیگر نامور نعت خواں حضرات نے آپ ؐ کی بارگاں میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ ملک کے نامور خطیب حضرت علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی اور علامہ مفتی محمد طاہر تبسم قادری نے سیرتِ محمد ؐ بیان فرما کر محفل میں سماں باندھ دیا۔ پیر سید سعید الحسن شاہ نے بھی محفل میں موجود شرکا کی بڑی تعداد کے سامنے ہدیہ نعت پیش کیا اوردورانِ خطاب آپ ﷺ کی سیرتِ پاک پر روشنی ڈالی۔ محفل کے اختتام پر سی ای او الرحمن ڈویلپرز الحاج میاں محمد مشتاق اور ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز الحاج میاں عبدالرزاق کی جانب سے محفل کے حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی 5 عمرہ کے ٹکٹس بھی تقسیم کئے گئے۔محفل میلاد میں الرحمن ڈویلپرز کے تمام با اختیار ڈیلرز، معزز کسٹمرز، پیر سید مرصاد حیدر شاہ، علی اصغر منڈا، لیاقت علی چٹھہ، آفتاب گوندل، بریگیڈیئر (ر) سلیم، گل باز امین منڈا، حاجی مشتاق گچا، آصف باجوہ، علی اقبال چوہدری، سلیم سجاد، ملک ظہیر، شہباز خان ترین،حاجی ستار، آصف سوہنا، عمر منڈا، استاد پپو منڈا، میاں خرم، میاں ندیم، میاں فہد، میاں وسیم، میاں عرفان، محمد افتخار، ملک طارق، حاجی عنصر، میاں اسد، میاں عمر، علی مشتاق، ولید رزاق، جنید رزاق، عبداللہ رزاق، حیدر مشتاق، حفیظ شیخ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل میلاد میں آنے والے معزز مہمانوں کیلئے دودھ کی سبیل اور کھانے کا وسیع انتظام بھی کیا گیا۔

محفل میلادؐ

مزید : میٹروپولیٹن 2