حکمران 15ماہ میں سرکاری سکولوں میں تبدیلی نہ لا سکے،غلام محی الدین

حکمران 15ماہ میں سرکاری سکولوں میں تبدیلی نہ لا سکے،غلام محی الدین

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)15 ماہ گزر گئے لیکن سرکاری سکولوں میں کوئی تبدیلی نہ آ سکی ان خیالات کا اظہارپنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین اور سیکرٹری جنرل مرکزیہ کاشف شہزاد چودھری نے اساتذہ کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے کئی سمریاں حکومت پنجاب کو منظوری کے لئے بھیجی گئیں لیکن منظوری نہیں دی جارہی۔ اسی طرح سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی PPSC کے بغیر مستقلی اور کمپیوٹر ٹیچرز کے کمپیوٹر الاونس کی سمری بھی التوا کا شکار ہے جس سے اساتذہ میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ اساتذہ کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے مجبورااحتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کی " سرکاری سکول اور تعلیم بچاؤ تحریک" کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عرصہ دراز سے سکیل 14 سے سکیل 20 تک کے اساتذہ کی 70ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں اور اسی طرح 4ہزار سے زائد سرکاری سکول ہیڈ ٹیچرز کے بغیر چل رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 2