نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام انعامی مقابلہ مصوری

  نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام انعامی مقابلہ مصوری

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان، لاہور میں جاری ”تقریبا تِ یوم اقبال“ کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعدادنے حصہ لیا مقابلہ کے منصفین کے فرائض افشاں اعجاز اور نوشین اعجاز نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کے طلبا و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد بختیار حسن نے اول‘ محمد اکبر اشعر مرزا نے دوئم اورمحمد اسد شہزاد نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ سارب الحسن، ایم عبداللہ، اکرم سعید، محمد ہاشم کمال، سید علی ضوریز، محمد ارحم اور اسد نوید کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ مڈل سیکشن کے طلبا و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں معیز محسن نے اول‘ عمر رضا نے دوئم اوراشال فاروق نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد سبحان قاسم عمران، مریم جاوید اور اویس علی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ہائی سیکشن کے طلبا و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں احمد شوکت نے اول‘ ثمرہ اسماعیل نے دوئم اور مریم عبدالستار نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ داؤد آصف اور نعمان شریف گل کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں ثناء خان نے اول‘ زینت اللہ دتہ نے دوئم اورقصیٰ اسلم نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ آسام الدین بابر، تہمونہ اشرف اور عفیفہ رباب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ تقریبات یوم اقبالؒ کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 2