وحید قریشی کی سفارشات کا زبان کے فروغ میں نمایاں کردار ہے،پروفیسر افشین
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک نفاذاردو کی صدر اور ماہر تعلیم پروفیسر افشین شہریار نے کہا ہے کہ آج وہی زبان کامیاب ہے جو اپنے لوگوں کو اپنے ہی حلقہ میں جدید تین سہولیات فراہم کرنے پر قادر رہتی ہے اور اللہ کا کرم ہے کہ اردو زبان نے اپنے حلقہ میں جدید ترین سہولیات کو فراہم کیا جس کی مثال اردو کثیراللسانی برقیاتی ٹیلی پرنٹر ہے،اردو کی نشوونما میں شہری زندگی کی نزاکت اور مرکزیت موجود ہے جس کا محور مسلم قومیت تصور کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈاکٹر وحید قریشی نے املاء اور رموز اوقاف کے حوالے سے قومی سیمینار میں جن سفارشات کو مرتب کیاانہیں زبان کے فروغ میں نمایاں حیثیت حاصل رہی ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے نفاذ اردو کے حوالے سے لاہور لرننگ کیمپس میں والے اجلاس میں اپنی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں تحریک نفاذ اردو کی دستخطی مہم میں پروفیسر آف ایمر یطیس اورینٹل کالج ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا اور پروفیسرڈاکٹر سفیر حیدر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اپنے دستخط سے قرارداد کو رونق بخشی اجلاس کے دوران تحریک کی نائب صدر عالیہ مسعود عثمانی کا کہنا تھا کہ بڑی ستم انگیزی ہے کہ ہمیں اپنی زبان اپنے حق کے طور پر مانگنی پڑرہی ہے۔