حمزہ کے پروڈکشن آرڈر روکنے کی دھمکی آمرانہ سوچ ہے،عظمیٰ بخاری

حمزہ کے پروڈکشن آرڈر روکنے کی دھمکی آمرانہ سوچ ہے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راجہ بشارت کی جانب سے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کی دھمکی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔سپیکر گرفتار ارکان کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کے پابند ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی بطور سپیکر ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی اسمبلی میں ہر نالائق حکومتی وزیر کی دُرگت بناتے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں کوئی حکومتی وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری سوالوں کے درست جواب نہیں دے پاتا۔راجہ بشارت اور چوہدری ظہیر الدین پنجاب اسمبلی میں نیازی مہروں کو رول ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانون سازی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی منظوری کی بغیر ہورہی ہے۔ڈیرھ سال بعد بھی تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا۔پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئر مین شپ اپوزیشن لیڈر کا حق ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 2