بیگناہوں کو قید کرنیوالے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں،رمضان صدیق،شبیر مقبول

  بیگناہوں کو قید کرنیوالے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں،رمضان صدیق،شبیر مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ کے ایم پی ا ے ر مضان صدیق بھٹی اور فنانس سیکرٹری لاہور شبیر مقبول جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لیاقت آباد نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام میں قید ہوئے چھ ماہ ہوگئے ہیں ریاست مدینہ کے دعویداروں نے بغیر کسی جرم، ریفرنس یا الزام کے حمزہ شہباز کو قید کررکھا ہے، حمزہ شہباز کے خلاف نیب کوئی الزام، ٹھوس ثبوت اور شواہد پیش نہیں کرسکا ،بے گناہ شخص کو ایک دن بھی قید کرنا ظلم ہے حمزہ شہباز پہلے بھی مشرف آمریت کا جرات، بہادری اور مثالی استقامت سے مقابلہ کرچکے ہیں حکمرانوں کو بے گناہ لوگ کو جیلوں میں قید کر کے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے