جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کے مرکزی انتخابات آج ہونگے

  جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کے مرکزی انتخابات آج ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کے مرکزی انتخابات آج ہونگے۔ یہ انتخابات تین رکنی کمیٹی جس کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید اعوان،احفاظ الکریم خان برکی اور عقیل انجم ممبران کی نگرانی میں انعقاد پذیرہونگے۔جمعیت علماء پاکستان کے دستور کے مطابق صدر،سینئر نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر انتخاب ہوگا۔انتخابی اجلاس میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، علامہ قاری محمد زوار بہادر، علامہ اظہر حسین فاروقی،سید محمد صفدر شاہ، حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین کے علاوہ صوبہ پنجاب،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے مرکزی ارکان شوریٰ ان انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔