طلبہ یونینز پر پابندیاں جمہوری اقدار کے منافی ہیں،جواد احمد
لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ طلبہ یونینز پر پابندیاں جمہوری اقدار کے منافی ہیں،تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹس یونینز کو نہ صرف بحال ہونا چاہیے بلکہ ان کے انتخابات کے مسلسل انعقاد سے ہی جمہوری پراسس مکمل ہوگا مگر،طلباء یونینز کو بھی کسی سیاسی جماعت یا ان کے کسی وننگز کا پرگز آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔
، 2016ء میں نے اس مسئلہ پر 32 سال بعد آواز اٹھائی جس کے بعد یہ معا ملہ سینٹ تک پہنچا ان کا کہنا تھا کہ ملک پر نالائقوں کا ٹولہ مسلط ہے،اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق 2025ء میں پانی کی قلت کے حوالے سے پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہوسکتا ہے جو کہ انتہائی تکلیف دے بات ہے جبکہ پنجاب کی 57 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہونا تحریک انصاف کی گڈ گورنس میں شمار کیا جا سکتا ہے صاف پانی کی فراہمی کے لئے تاحال منصوبہ بندی کا فقدان ہے