دی نالج سکولز نیٹ ورک (TKS) ہیڈ آفس کے زیر اہتمام سالانہ اکیڈیمک فیسٹ

دی نالج سکولز نیٹ ورک (TKS) ہیڈ آفس کے زیر اہتمام سالانہ اکیڈیمک فیسٹ

  



لاہور (پ ر) یو نیو ر سٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنا لو جی (یو ایم ٹی) کیمپس میں دی نالج سکولز نیٹ ورک (TKS) ہیڈ آفس کے زیر اہتمام سالانہ اکیڈیمک فیسٹ 2019 کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر دی نالج سکولز نیٹ ورک مریم مراد، علم ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز،TKS کے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈ یئر (ر) شاہد اکرم کاردار،جواد صدیقی، امِ رباب،شہزاد سلطان، عمران الٰہی اور ملک بھر سے دی نالج سکولز کیمپسز کے نیٹ ورک ا یسو سی ا یٹس،پرنسپلز، سٹاف سمیت 300 سو سے زائد طلبہ وطالبات نے خصوصی شرکت کی۔ اکڈیمک فیسٹ میں کھیلوں کے مقابلوں جس میں ٹگ آف وار، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس کے علاوہ انگریزی تقریر، نعت و قرآت،آئی ٹی و کمپیو ٹراور میتھمیٹیکل مقابلے منعقدکیے گئے جس میں بچوں کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کے علاوہ بچوں نے سائنس و آرٹس کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس پر ماڈل ڈیزائن بھی پیش کیے جس میں سولر پاور، آئی ٹی،ماحولیات اور دیگر پراجیکٹس شامل ہیں۔دی نالج سکول کے چیف آپریٹنگ آفیسر بر گیڈیئر (ر) شاہد اکرم کاردار نے تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دی نالج سکوز کی گزشتہ سال کی نمایاں کامیابیوں اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ دی نالج سکوز نیٹ ورک بانی علم ٹرسٹ ڈاکٹر حسن صہیب مراد کے وژن کے مطابق پورے پاکستان میں کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر کے قوم کے ننھے معمار تیار کر رہا ہے۔تقریب میں شرکا سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز نے دی نالج سکولز نیٹ ورک (TKS) کی انتظامیہ او ر بریگیڈ یئر (ر) شاہد اکرم کاردار کو کامیاب ایونٹ منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 2