تمام سٹورز کو فکسڈ ٹیکس سکیم میں لا یا جائے،پروگریسو گروپ 

  تمام سٹورز کو فکسڈ ٹیکس سکیم میں لا یا جائے،پروگریسو گروپ 

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)  لاہور چیمبر کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ نے ایف بی آر کی جانب سے  میگا مال، چین سٹورز، کیفے  اور ریسٹورانٹس کو الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم کے استعمال کو ایک سال کے لئے موئخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک آج جاری ہونے والے بیان میں پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان، نائب صدر ارشد چوہدری اور ڈپٹی سیکرٹری محمد اعجاز تنویر نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تمام چھوٹے بڑے سٹورز کو اس عرصہ کے لئے فکسڈ ٹیکس سکیم میں لا یا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر حضرات ٹیکس دینے سے نہیں گھبراتے لیکن کسی بھی سسٹم کو اتنی جلدی اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر نافذ کرنا کبھی بھی نتائج نہیں لا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان پٹس کے معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے یہ بڑے سٹورز  ایف بی آر  کو ٹھیک طرح سے تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔ اس لئے اس معاملہ کو ایک سال کے لئے موخر کیا جائے اور اس اثنا ء  میں ان سٹورز کے عملہ کو اس پر تربیت دی جائے اور ان پٹ اور آؤ ٹ کے معاملات کو سلجھایا جائے۔جبکہ اس عرصہ میں ایف بی آر ان تمام بڑے میگا مالز، چین سٹورز اور دوسرے فوڈ پوائینٹس کو فکسڈ ٹیکس رجیم میں لے آئے۔ اس سے حکومت کے ریونیو بھی ملے گا  اور اس عرصہ میں یہ سب سٹورز اور فوڈ پوائنٹس ایف بی آر کی جانب سے لانچ کئے جانے والے نئے سسٹم سے بھی آشنا ہو جائیں گیں۔

مزید : کامرس