امریکہ، یورپ اور ایشیا میں   سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکہ، یورپ اور ایشیا میں   سونے کے نرخوں میں اضافہ

  



نیویارک (اے پی پی) امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ہانگ کانگ کی سیاسی صورتحال بارے امریکہ چین نئی کشیدگی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.4  فیصد بڑھ کر 1463.59 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6  فیصد اضافے کے ساتھ 1470.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1  فیصد بڑھ کر 1460.08 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4  فیصد اضافے کے ساتھ 1459.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1458.47  ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3  فیصد اضافے کے ساتھ 1458  ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید : کامرس