گنے، گندم کی قیمتوں میں معمو لی اضا فہ نامنظو ر، چوہدری شوکت علیچدھڑ

گنے، گندم کی قیمتوں میں معمو لی اضا فہ نامنظو ر، چوہدری شوکت علیچدھڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری شوکت علی چدھٹرنے کہا ہے کہ گنے او ر گندم کی قیمتوں میں معمو لی اضا فہ نہ منظو ر ہے ہمارے ڈیما نڈ گنے کی قیمت3oo اور 1500روپے گندم کی قیمت ہے جب کہ حکو مت کی جانب سے 190روپے گنا اور گندم کی قیمت1300روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ کسانو ں کے ساتھ مذاق ہے جبکہ دوسری جانب کھا د اور زرعی ادویا ت میں 100%سے بھی ذیا دہ ا ضا فہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اب کسان بو رڈ پاکستان اگلے ہفتہ سے ملک بھر میں احتجا جی تحریک شروع کر نے جا رہی ہے۔کسا نو ں کا معا شی قتل کسی طو ر بھی منظو ر نہیں ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز  روزنا مہ ”پاکستان“ سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی جانب سے گنے اور گند م کی نئی قیمت نا منظور ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہما ری طر ف سے گنے کی قیمت کا ریٹ تین سو روپے دیا گیا تھا جب چینی کا ریٹ 48 روپے تھا اس وقت بھی 180روپے تھا اب چینی کا ریٹ 70 روپے ہے تو گنے کا ریٹ دس روپے بڑھا یا ہے۔ اسی طر ح 2009 سے  اب تک 1300روپے ہی گندم کا ریٹ جا رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں کسا نو ں کی سا تھ یہ زیا دتی کسی طور بھی قا بل قبو ل نہیں ہے یہ با لکل معمو لی اضا فہ ہے انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی کسان مخا لف پا لیسوں کے خلا ف ہم جمعرات  سے احتجا جی تحریک شروع کر رہے ہیں جس کے پہلے مر حلے سے ہم لاہور ڈویثرن کے کسان مظا ہرہ کریں گے اور اگر ہمیں مطا لبا ت نہ ما نے گئے تو پھر ملک گیر احتجا ج کا سلسلہ شروع کیا جا ئے گا جس میں اسلام آبا د ما رچ اور پا رلیمنڑرین کے گھروں کا بھی گھیراؤ کا ایجنڈہ شامل ہو گا۔
۔۔۔

مزید :

کامرس -