معرو ف تاجرحفیظ عزیز کراچی چیمبر کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین نامزد
کراچی(این این آئی)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر آغا شہاب احمد خان نے معروف تاجر حفیظ عزیز کوسال2019-20کے لیے کے سی سی آئی کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیاہے وہ اس سے قبل بھی لاء اینڈ آرڈ سب کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں لہٰذا ان کی شاندار خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر انہیں بطور سب کمیٹی چیئرمین کے فرائض سونپے گئے ہیں۔کے سی سی آئی کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے نامزد چیئرمین حفیظ عزیز نے اپنے انتخاب پر بزنس مین گروپ کی قیادت باالخصوص چیئرمین بی ایم جی سراج قاسم تیلی،تمام وائس چیئرمین اور صدر کے سی سی آئی آغا شہاب احمد خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا۔
کہ پانچویں بار لاء اینڈ آرڈرسب کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنا ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔انہوں نے کہاکہ بی ایم جی کی قیادت کا اعتماد اور بھروسہ ہمیشہ انہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور وہ یہ عزم کرتے ہیں کہ پوری تندہی،ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے بی ایم جی کی قیادت کے بھروسے پر پورا ترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔