بینک اکاؤنٹ ہولڈر ز کی تمام تفصیلات ایف بی آر کو دینے کیلئے معاہدہ طے، بینکرز ایسوسی ایشن کا دائرہ مقدمہ واپس لینے کا اعلان 

بینک اکاؤنٹ ہولڈر ز کی تمام تفصیلات ایف بی آر کو دینے کیلئے معاہدہ طے، بینکرز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) بینکوں نے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی،تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر اور پاکستان بینکر زایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بینکوں کے سربراہاں نے بینک اکانٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، معاہدے کے بعد 2013 کے بعد ایف بی آر اور بینکوں کے درمیان تنازع کا خاتمہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ بینکوں نے اکانٹ ہولڈز کی تفصیلات کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا، اس معاہدے کے بعد بینک اپنامقدمہ اگلے ہفتے واپس لے لیں گے۔ایف بی آر نے پاکستان بینکر ایسوسی ایشن کے کہنے پر انکم ٹیکس آرڈننس 2001 میں پہلے ہی ترامیم کرا دی ہے، ترامیم کے بعد بینکوں کو تفصیلات دینے کے حوالے سے اب اعتراض ختم ہو جانا چائیے۔یاد رہے گذشتہ ماہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ بینک اپنے اکانٹ ہولڈرز کی تمام معلومات ایف بی آر کو فراہم کریں، بینک اکانٹ ہولڈرز کے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات نہیں ملی ہیں، بانڈ ہولڈرز کی تفصیلات ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت مطلوب ہیں، بانڈ ہولڈرز کی معلومات انکم ٹیکس گوشوارے میں ظاہر نہیں ہورہی ہیں۔شبر زیدی کا کہنا تھا بانڈز ہولڈرز کی معلومات نہ ہونے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا مکمل حصول نہیں ہوتا ہے، کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں بانڈ کی رقوم بطور آف بیلنس شیٹ کی طرح دکھائی جاتی ہیں۔
تفصیلات،معاہدہ

مزید :

صفحہ اول -