نواز شریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ 

نواز شریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ 

  



لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کاطبی وجوہات پر بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، چار ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آ سکیں گے۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ برطانوی ڈاکٹرز نے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے، ان کے ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔شہبازشریف نے وکلا ء کو طبی رپورٹس کی بنیاد پر کیس تیار کرنے کی ہدایت دی ہے، میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی اور ہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی سکین کرائے گئے ہیں، انہیں مزید علاج کیلئے امریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

نواز شریف /توسیع

مزید : صفحہ اول