دسمبر ”رینجرزشکریہ جناح“کے نام سے منسوب 

 دسمبر ”رینجرزشکریہ جناح“کے نام سے منسوب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ رینجرزکی جانب سے 25دسمبر یومِ ولادتِ قائد اعظمؒ کی مناسبت سے دسمبر کے مہینے کو ”رینجرزشکریہ جناح“کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ”قائد کے نصب العین“ اور ان کی وطن کیلئے انتھک جدوجہد سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں صوبے بھر میں قائداعظم کی تصاویر سے مزین بینرز آویزاں کرنا، مختلف کھیلوں کے مقابلے، سکولوں اور کالجز کے طلبا کے مابین قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی جہدو جہد آزادی کی عکاسی کیلئے تقریری، تصویری اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ صوبے بھر میں امن واک بھی منعقد کیے جانے والے پروگرامز کاحصہ ہیں۔ اس موقع پرسکول اور کالجوں کے طالب علم قائد اعظم ؒکی رہائش گا ہ اور مزار پر حاضری دے کر قائد ؒکو خراج تحسین پیش کریں گے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے وہ پاکستان رینجرز (سندھ) کی”رینجرزشکریہ جناح“کی کاوش کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے دسمبر کے مہینے کو قائدِ اعظم ؒکے مہینے کے طورپر شایانِ شان طریقے سے منائیں۔ 
رینجرز

مزید :

صفحہ اول -