جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کا معاملہ،عدالتی حکم پر کمیشن تشکیل
اسلام آباد (این این آئی) جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کا معاملہ پر وزارت انسانی حقوق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کمیشن تشکیل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیدیا ہے جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کمیشن جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تحقیقات کرے گا۔کمیشن کو سات دن کے اندر پہلی میٹنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت صحت کو چاروں صوبوں میں قیدیوں کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈز بھی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انسانی حقو ق کمیشن