وزیراعظم آزادکشمیرکاطلبہ یونینز کے انتخابات کرانے کا اعلان

  وزیراعظم آزادکشمیرکاطلبہ یونینز کے انتخابات کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر بھر میں طلبہ یونین کے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری تاریخی بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا پاکستان میں جب تک نظریاتی سیاست فروغ نہیں پائے گی ہمارے ملک کی سیاست میں ترقی نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بنیاد نظریاتی سیاست ہے کیونکہ اس کے بغیر سوچ و فکر میں بالیدگی نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہا نظریاتی سیاست کے بغیر ہم اپنا راستہ متعین نہیں کر سکتے وہ خواہ اقتصادی ہو سیاسی ہو یا سماجی۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں پالیسی کا تعین عوام کی حقیقی لیڈر شپ کرتی ہے لیکن ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ پالیسی کا تعین عوام کی حقیقی لیڈرشپ کی بجائے کہیں اور سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہمارے پاس بہترین ادارے ہیں ذہین لوگ ہیں ان سے مشاورت کی جا سکتی ہے اور کرنی بھی چاہیے وہ ہمارے بہترین لوگ ہیں مگر حتمی فیصلہ سازی عوام کی حقیقی لیڈر شپ کو کرنی چاہئے۔ جس کیلئے پارلیمینٹ ایک بہترین فورم ہے۔ ملک کو لیاقت علی خان،حسین شہید سہروردی،محترمہ فاطمہ جناح،سردار عبدالرب نشتر،خواجہ ناظم الدین جیسے قائدین کی ضرورت ہے۔ مجھے مزید خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم نے نظریاتی سیاست کی طرف ایک اور اہم قدم اٹھا دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے تمام یونیورسٹیوں،کالجز اور پروفیشنل کالجز کو حکم دے دیا ہے کہ وہ ایک ضابطہ اخلاق بنائیں۔
فاروق حیدر

مزید :

صفحہ اول -