کنٹرول لائن پر بھارتی فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ سے 2شہری زخمی

  کنٹرول لائن پر بھارتی فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ سے 2شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیری(آئی این پی) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری 2افراد زخمی ہوگئے،پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں چتر، جگالپال، سیری ملہارہ، بھینس گالہ، ججوٹ بہادر میں بھارت نے رات کو اچانک سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس سے نصیب اللہ ولد امانت اللہ عمر 50 سال ساکن جگالپال ٹانگ پر اور حسیب فاروق ولد محمد فاروق عمر 25 سال ساکن سیری ملہارہ شیل لگنے سے زخمی ہو گئے،جنہیں فوری طور پرتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل کھوئی رٹہ پہنچایا گیا جہاں ان ابتدائی ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔
کنٹرول لائن /فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -