5 ماہ میں 1617 ارب روپے محصولات اکٹھے ہوئے،شبر زیدی

  5 ماہ میں 1617 ارب روپے محصولات اکٹھے ہوئے،شبر زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاکہ ایف بی آر نے نومبر میں 334 ارب روپے محصولات اکٹھے کیے جو گزشتہ سال کے پانچ ماہ میں اکٹھے کیے گئے ریونیو سے 17 فیصد زیادہ ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 1617 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے ہیں جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 511 ارب روپے زیادہ ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں چیئرمین فیڈرل بیورو آف ریونیو شبر زیدی نے کہاکہ گزشتہ ماہ تک مجموعی طور پر ریونیو 16 فیصد اکٹھا ہوا ہے۔
شبر زیدی

مزید :

صفحہ اول -