لندن برج حملہ آور کی شناخت ہوگئی، پاکستانی نژاد برطانوی شہری نکلا

لندن برج حملہ آور کی شناخت ہوگئی، پاکستانی نژاد برطانوی شہری نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن / ریاض(این این آئی)لندن برج حملہ آور کی شناخت پاکستانی نژاد برطانوی شہری عثمان خان کے نام سے ہوگئی، جو اس سے قبل 2012 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کرسمس کے موقع پر بم حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں جیل کاٹ چکا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں لندن برج پر ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے 3 افراد کو زخمی کردیا، جسے پولیس نے موقع پر ہی گولی مار کرد ہلاک کردیا تھا، میڈیارپورٹس کے مطابق بعدازاں میٹروپولیٹن پولیس نے مذکورہ حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برطانوی شہری عثمان خان کے نام سے کی، جس کا تعلق اسٹریفرڈ شائر کے علاقے سے تھا۔اس ضمن میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے بتایا کہ اب ملزم کی شناخت کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں ہیں، جو 28 سالہ عثمان خان تھا اور اسٹیفرڈ شائر کا رہائشی تھا، مذکورہ واقعے کے نتیجے میں پولیس نے اس کی رہائش گاہ کی بھی تلاشی لی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ 2012 میں دہشت گردی کے جرم میں سزا یافتہ ہونے کے باعث مذکورہ حملہ آور کی معلومات حکام کے پاس موجود تھیں، عثمان خان دسمبر 2018 میں رہا ہوا تھا28۔سالہ عثمان کو ایک سال قبل اس شرط پر رہائی ملی تھی کہ وہ الیکٹرانک ٹیگ کو پہنے رکھے گا تاکہ اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔ اور اب اس سلسلے میں ایک اہم انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے کہ وہ حملہ کرنے میں کس طرح کامیاب ہوااور مسلح تربیت کے لیے اس نے خیبرپختنوخوا میں قبائلی علاقوں کا بھی دورہ کیا تھا۔ اور مسلح تربیت کے لیے اس نے خیبرپختنوخوا میں قبائلی علاقوں کا بھی دورہ کیا تھا۔اس وقت اس کی عمر 19 سال تھی۔عثمان خان پر آزاد کشمیر میں اپنے خاندان کی زمین پر دہشتگرد کیمپ بنانیکی کوشش کا الزام بھی تھا۔عثمان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ کشمیر میں اپنی آبائی زمینوں پر عسکری ٹریننگ کیمپ بنانا چاہتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہاہے کہ لندن بِرِج پر چاقو کے ذریعے دو افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دینے والا حملہ آور تقریبا ایک برس قبل جیل سے باہر آیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرتشدد رجحان رکھنے والے خطرناک مجرمان کا قبل از وقت جیل سے باہر آنا ایک غلطی ہے۔ اس رواج کو چھوڑنا نہایت اہم ہے، ہمیں خطرناک مجرمان بالخصوص دہشت گردوں کے حوالے سے موزوں احکامات کا اطلاق کرنا ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے برطانوی دارالحکومت میں لندن بِرِج پر چاقو سے حملے کے واقعے کے حوالے سے مملکت کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کو اس کی تمام صورتوں میں یکسر مسترد کرتا ہے۔ بیان میں مملکت کی برطانیہ کے ساتھ مکمل یک جہتی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اپنی سیکورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی سعودی عرب مکمل سپورٹ کرتا ہے۔بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے مملکت کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔
شناخت ہوگئی

مزید :

صفحہ اول -