مسلم لیگ(ن) کو ریلیف ضرور ملے گا، خواجہ آصف کا انکشاف

مسلم لیگ(ن) کو ریلیف ضرور ملے گا، خواجہ آصف کا انکشاف

  



لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مر کزی نائب صدر خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں یا ہفتوں میں مسلم لیگ ن کو ریلیف ضرور ملے گا، گرفتار لیگی رہنماؤں کے خلاف اب تک کچھ نہیں مل سکا۔اپنے ایک انٹر ویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق گرفتار لیگی رہنماں کے خلاف اب تک ایسا کچھ نہیں ملا تو ایسی صورتحال میں بہت امکانات ہیں کہ آنے والے دنوں میں یا ہفتوں میں مسلم لیگ ن کو ریلیف ضرور ملے گا۔ انہوں نے فارنگ فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کرے گی اور تمام جوابات دے گی۔تحر یک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس کیس کو جس طرح التواکا شکار بنایا ہے اس سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے یا پھر پوری دال ہی کالی ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ جس طرح موجودہ حکومت کواداروں کی حمایت حاصل ہے اس طرح مسلم لیگ کی حکومت میں ادارے اتفاق سے کام کرتے تو آج ہماری معاشی صورتحال بہتر ہوتی اور ہمیں موجودہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول