تبدیلی سرکار نااہلی تسلیم  کرکے اقتدار چھوڑ دے 

تبدیلی سرکار نااہلی تسلیم  کرکے اقتدار چھوڑ دے 

  



پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب تک تبدیلی سرکار نے سوائے سرکاری افسروں کو ادھر سے ادھر لگانے کے کیا عملی کام کیا ہے وزیر اعظم کہتے تھے کہ جو وزیر کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا پھر قوم نے دیکھا کہ انہوں نے کام نہ کرنے والے وزیروں کو ان کے گھروں میں بھجوانے کی بجائے ان کے محکموں کو تبدیل کردیا لیکن وہ نااہل وزیر اسی طرح سے کابینہ میں ہی رہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہو گا کہ تبدیلی سرکار سر کاری افسروں کو تبدیل کرنے کی بجائے اپنی نااہلی اور ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جائیں۔

اشرف بھٹی 

مزید : صفحہ اول