پاکستان نااہلوں کے ناکام تجربوں کی آماجگاہ بن گیا

پاکستان نااہلوں کے ناکام تجربوں کی آماجگاہ بن گیا

  



 اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نااہل تبدیلی سرکار نے اپنے ناکام تجربوں کی آماجگاہ بنا کررکھ دیا ہے ان کو اقتدار میں آئے ہوئے تقریبا ڈیڑھ سال ہونے کو ہے لیکن ابھی تک یہ لوگ انتظامی تبدیلیوں میں ہی مصروف ہیں یہی افسران تھے جو کہ ماضی کی حکومتون میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں لیکن ان کو ابھی تک کوئی افسر ہی پسند نہیں آرہا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کرنا ان کے بس کی ہی بات نہیں ہے وزیر اعظم عمران خان ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں بہتر ہو گا کہ وہ خود ہی اقتدار سے الگ ہو جائیں اور پاکستان کی جان چھوڑ دیں۔

غلام احمد بلور 

مزید : صفحہ اول