نااہل لوگ اقتدار چھوڑ دیں تبدیلی خود بخودآجائیگی

نااہل لوگ اقتدار چھوڑ دیں تبدیلی خود بخودآجائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی و انتظامی تبدیلیوں کے ناکام تجربات کرنے کی بجائے اپنی ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے نئے انتخابات کا اعلان کرکے حکومت سے الگ ہو جائیں ان کی حکومت سے علیحدگی سے ہی پاکستان میں حقیقی تبدیلی آئے گی اگر یہ اسی طرح سے اقتدار سے چمٹے رہے تو پھر ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں تو حکومتوں کے رزلٹس آنے شروع ہو جاتے ہیں لیکن یہ لوگ تو ابھی تک بھی سرکاری افسران کو ادھر سے ادھر کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
عبد الغفور حیدری 

مزید :

صفحہ اول -